بحریہ ٹاؤن اسلام آباد میں ابراھیم سکول آف گفٹیڈ چلڈرن کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا 

  بحریہ ٹاؤن اسلام آباد میں ابراھیم سکول آف گفٹیڈ چلڈرن کا سنگ بنیاد رکھ دیا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(خصوصی رپورٹ) بحریہ ٹاؤن اسلام آباد میں ابراھیم سکول آف گفٹیڈ چلڈرن کا سنگِِ بنیاد رکھ دیا گیاہے۔کمانڈر (ر) محمد الیاس (وائس چیف ایگزیکٹیو بحریہ ٹاؤن)اور ساجد الیاس ڈپٹی چیف ایگزیکٹیو بحریہ ٹاؤن اس تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے۔ ابراھیم سپیشل سکول بچوں کا ایک خصوصی منصوبہ ہے جو آٹزم سپیکٹرم ڈس آرڈر والے بچوں کی مربوط اور جامع نقطہ نظر پر توجہ دینے اور جڑواں شہروں میں سہولیات فراہم کرنے کیساتھ تعلیم کی ضروریات کا بھی مرکز ہوگا۔ ابراھیم سکول آف گفٹیڈ چلڈرن بچوں کا ایک اہم اور ایک سٹیٹ آف دی آرٹ سہولیات سے مزین ہوگااسکا انفرا سٹرکچر بہت احتیاط کیساتھ ڈیزائن گیاگیاہے جو ریکارڈ مدت میں تیار کیا جا ئے گا۔یہ منصوبہ  49,402مربع فٹ کے رقبے پر محیط 400 طلباء کی گنجائش کیساتھ بنایا جائے گا یہ سکول بنانے کا حتمی مقصد زیادہ سے زیادہ طلباء کو تعلیمی مواقع فراہم کیے جائیں یہ سہولیا ت طلباء کے ساتھ ساتھ والدین ک اور استاتذہ کے سیکھنے کا مرکز بھی بن سکتی ہے کہ ایسے بچوں کیساتھ کس طریقے سے پیش آنا چاہیے۔۔یہ پراجیکٹ آنے والے سالوں میں تعلیمی خدمات کا مظہر ہو گا اور اسکاامقصد معاشرتی شعبے کو ایک نیا مقصدمہیا کرنے کا ہے۔ استاتذہ کی تربیت،والدین، بچوں کی نشونمااو ر نصاب ڈیزائن اس منصوبے کے کلیدی عناصر ہیں۔ اس پراجیکٹ میں بچوں کے لیے محفوظ پلے ایریاز،بڑے ماڈیولر رومز،بچوں کے لیے کچن اور ڈائینگ، فرنشڈ کلاس رومز، سینسری رومز،ADA سٹینڈرڈز ریمپز، نابینا طلباء کے لیے سپرش فرش(اندر اور باہر)، طلباء کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے داخلی اور خارجی راستوں پر سیکیورٹی، اس کے علاوہ طلباء، استاتذہ کیساتھ والدین کے لیے بھی پارکنگ اور لاؤنج کا تعارف کروایا گیا ہے جس کے ذریعے والدین پورا دن کیمپس میں کزار سکتے ہیں۔بنیادی طور پریہ پراجیکٹ تما م چھوٹے بچوں کی صلاحتوں کی نشونما کے ساتھ منسلک ہے۔یہ منصوبہ 2023 میں اوپریشنل کر دیا جائے گا۔ 

مزید :

صفحہ آخر -