عثمان بزدارکارکن پنجاب اسمبلی منیرہ یامین اور سپیشل سیکرٹری ہائر ایجوکیشن نعیم غوث کے والد کے انتقال پر اظہار تعزیت

   عثمان بزدارکارکن پنجاب اسمبلی منیرہ یامین اور سپیشل سیکرٹری ہائر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے رکن پنجاب اسمبلی منیرہ یامین کے انتقال پرافسوس کا اظہار کیا ہے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا ہے۔وزیراعلیٰ نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ سردار عثمان بزدارنے سپیشل سیکرٹری ہائر ایجوکیشن نعیم غوث کے والدمحترم کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہاہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
 اظہار تعزیت

مزید :

صفحہ آخر -