ٹرانسپورٹ اڈوں کی اپ گریڈیشن کا آغاز کر دیا،جہانزیب کھچی

  ٹرانسپورٹ اڈوں کی اپ گریڈیشن کا آغاز کر دیا،جہانزیب کھچی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور (لیڈی رپورٹر)صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ جہانزیب خان کھچی نے کہا ہے کہ محکمہ ٹرانسپورٹ نے 36اضلاع کے ٹرانسپورٹ اڈوں کی اپ گریڈیشن کا آغاز کر دیا ہے تاکہ عوام کو بہترین سفری سہولیات میسرآئیں یہ بات انہوں نے  اپنے دفتر میں سیاسی کارکنوں کے  ایک 5 رکنی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔صوبائی وزیر جہانزیب کھچی نے کہا کہ صوبہ بھر کے 413 جنرل بس سٹینڈز کو سٹیٹ آف دی آرٹ بس سٹینڈز کے طور پر ڈویلپ کرنے کے لئے پنجاب ٹرمینل مینجمنٹ کمپنی بنائی جائے گی۔ ان بس سٹینڈز میں ضروری سہولیات مہیا ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پائیدار، محفوظ، سستی  ٹرانسپورٹ کی فراہمی کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔

 اور  پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم کی اپ گریڈیشن کے ساتھ ساتھ ٹریفک کا نظام بہتر بنانے کیلئے جامع روڈ میپ متعارف کروایا جا رہا ہے۔