کراچی،دھرنوں کے باعث آکسیجن سیلنڈزکی فراہمی متاثر

کراچی،دھرنوں کے باعث آکسیجن سیلنڈزکی فراہمی متاثر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی میں دو روزکے دوران دھرنوں کی وجہ سے مریضوں کی مشکلات میں اضافہ ہوگیاہے۔اس ضمن میں سول اسپتال کراچی کے میڈیکل سپریڈنڈنٹ نے بتایا ہے کہ شہرکے مختلف اسپتالوں کوآکسیجن سپلائی معطل ہے۔ سول اسپتال کو آکسیجن سپلائی کرنے والی کمپنی نے کہا ہے کہ شہر کے راستے بند ہونے کی وجہ سے آکسیجن کی سپلائی ممکن نہیں ہے۔سول اسپتال کراچی کی انتظامیہ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگردو تین مزید دھرنے رہے تو آکسیجن ختم ہوجائے گی،اس وقت صرف 2 روز کا آکسیجن کے سلنڈرز کا اسٹاک موجود ہے۔انھوں نے بتایا کہ سول اسپتال کے علاوہ جناح اسپتال اوردیگر سرکاری اسپتالوں میں بھی آکسیجن کی سپلائی متاثر ہوئی ہے۔ایم ایس سول اسپتال نے بتایا کہ اس صورتحال سے محکمہ صحت کو آگاہ کردیا ہے۔ راستے بند ہونے سے مریضوں کو اسپتال پہنچانے والی ایمبولینسز کو بھی مشکلات کا سامنا ہے۔ مریض کہتے ہیں کہ مظاہرین احتجاج کے دوران ایمبولینسز کو راستہ دیں تاکہ وقت پراسپتال پہنچ سکیں۔

مزید :

صفحہ آخر -