اہلیان کے پی کے نے فضل الرحمن ٹولہ کے مسترد کر دیا،کائنات رضا

اہلیان کے پی کے نے فضل الرحمن ٹولہ کے مسترد کر دیا،کائنات رضا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف وومن ونگ کی مرکزی ڈپٹی کوآرڈینٹر کائنات رضا نے کہا ہے کہ کے پی کے کی عوام نے فضل الرحمان ٹولے کو عام انتخابات میں بُری طرح مسترد کردیا ہے، بنوں میں پریشان ڈیموکریٹ موومنٹ کے جلسے میں عوام نے شرکت نہ کر کے ان کے منہ پر طمانچہ مارا ہے، فضل الر حمن شور مچانے کی بجائے اپنی کر پشن اور لوٹ مار کا حساب دیں ' اپوزیشن جماعتوں کو جوش سے نہیں ہو ش سے کام لینا ہوگا وہ قوم پر رحم کر یں۔ کارکنوں سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کے دوران  انہوں نے کہاکہ کورونا میں جتنی تیزی کیساتھ شدت آرہی ہے۔

 اسکے بعد ایک بھی لمحے کی کوتاہی کی گنجائش نہیں سب کو ہر صورت کورونا سے بچاؤ کے تمام ایس اوپیز پر مکمل عملددرآمد کر نا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جتنا مر ضی شور مچا لیں عوام تحر یک انصاف کی حکومت کیساتھ متحد کھڑے ہیں اور تحر یک انصاف کی حکومت نہ صرف اپنی آئینی مدت پوری کر یگی بلکہ (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی سے بھی کر پشن کے ایک ایک پیسے کا حساب لیا جائیگا۔