سانحہ مچھ نے قوم کو ہلاکر رکھ دیا ہے۔ انجینئر سلمان خان 

  سانحہ مچھ نے قوم کو ہلاکر رکھ دیا ہے۔ انجینئر سلمان خان 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ (ن) کراچی ڈویژن کے صدر انجینئر سلمان خان نے کہا ہے کہ مچھ میں دہشت گردی کا واقعہ نہ صرف دل سوز ہے بلکہ واقعہ نے قوم کو ہلاکر رکھ دیا ہے دہشت گردوں کی جانب سے کوئلے کی کان میں کام کرنے والے ایک مخصوص فرقے کے مزدوروں کو شناخت کرکے انہیں قتل کیا جانا گہری سازش کا نتیجہ ہے بلوچستان ایک بار پھر لہولہو ہے حکومت کی جانب سے سرد مہری نے ان پر سوالیہ نشان ڈال دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی سیکریٹریٹ میں کراچی ڈویژن اور اضلاع کے عہدیداران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم غم کی اس گھڑی میں ان کے ساتھ کھڑی ہے۔ مسلم لیگ (ن) انصاف کی فراہمی تک اُن کے شانہ بشانہ کھڑے ہوکر ملک گیر احتجاج کی بھرپور حمایت کرتی ہے۔ انجینئر سلمان خان نے کہا کہ ملک میں نااہل حکمرانوں کی ناقص داخلی اور خارجہ پالیسیوں نے ملک کو تباہی کے دھانے پر لاکھڑا کیا ہے ان سے جینے کا حق بھی چھین لیا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ہزارہ برادری کو انصاف کی فراہمی یقینی بناکر واقع میں ملوث انسانیت کے دشمنوں اور ان کے سہولت کاروں کو گرفتار کرکے انہیں کیفر کردار تک پہنچانے کے لئے سرعام پھانسی دے کر عبرت کا نشان بنایا جائے۔ اس موقع پر سینئر نائب صدر کراچی ڈویژن عصمت انور محسود، ترجمان بخت حسن، محب اللہ خان، رمضان گجر، الیاس پاکستانی، اسحاق سلمان کھیل، برکت اللہ صدیقی، چوہدری جمیل، خان محمد تنولی ودیگر عہدیداران و کارکنان نے شرکت کی۔ 

مزید :

صفحہ آخر -