تین دن میں چینی کی  قیمت میں 8 روپے اضافہ 

 تین دن میں چینی کی  قیمت میں 8 روپے اضافہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی میں ہول سیل میں چینی کی فی کلو قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد تین دن میں ایک کلو چینی کی قیمت 8 روپے بڑھ گئی۔ہول سیل میں ایک کلو چینی 88 روپے کی ہوگئی۔اس سے قبل ہول سیل بازار میں چینی کی 100 کلو بوری پر 200 روپے بڑھے، ہول سیلز میں چینی کی سو کلو بوری 8000 روپے ہوگئی تھی۔گروسرز ایسوسی سی ایشن فرید قریشی کے مطابق ریٹیل بازاروں میں چینی 98روپے میں بھی فروخت ہورہی ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -