صوبائی نائب قیم محمد مسلم  کی والدہ انتقال کر گئیں 

صوبائی نائب قیم محمد مسلم  کی والدہ انتقال کر گئیں 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی سندھ کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری و سابق امیر ضلع وسطی کراچی محمد مسلم کی والدہ انتقال کر گئیں۔ مرحومہ کچھ دنوں سے علیل اور زیر علاج تھیں ان کی نماز جنازہ بعد نماز ظہر نورالاسلام مسجد ناظم آباد میں مرکزی نائب امیر ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی کی امامت میں ادا کی گئی۔ جس میں امیر حلقہ کراچی حافظ نعیم الرحمن، نائب امراء برجیس احمد، محمد مسلم پرویز، راجہ عارف سلطان، محمد عبدالوہاب، محمد اسحاق خان، نائب قیم راشد قریشی، عبدالرحمن فدا، صوبائی ناظم عمومی محمد دین منصوری، سیکریٹری اطلاعات مجاہد چنا، وزیر علی جمالی، مرکزی آڈیٹر مرزا بشارت علی معاون شیر محمد جونیجو، قائم مقام امیر ضلع وسطی سید وجیہ الحسن، قیم انور خورشید، الخدمت کے اعجاز اللہ خان، ضلع گلبرگ کے نائب امیر حسین احمد مدنی، قیم کامران سراج، سابق یوسی ناظم سجادحیدر دارا سمیت دیگر مقامی رہنما، معززین اور قریبی رشتہ داروں نے شرکت کی بعد ازاں مرحومہ کو پاپوش کے قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔

مزید :

صفحہ آخر -