مہنگائی پر کنٹرول کے دعوے محض فریب ہیں،کاشف شیخ 

      مہنگائی پر کنٹرول کے دعوے محض فریب ہیں،کاشف شیخ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی سندھ کے جنرل سیکریٹری کاشف سعید شیخ نے حکومتی دعووں کے برعکس چینی اور خوردنی تیل کی قیمتوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کے 900دن عوام پر بھاری،ریلیف کی بجائے ان کے مسائل میں اضافہ ہوا، قیمتوں پر کنٹرول اور مہنگائی کے جن کو بوتل میں بند کرکے عام آدمی کا معیار زندگی بہتر بنانے کے اقدامات کئے جائیں۔ انہوں نے آج ایک بیان میں مزید کہا کہ مہنگائی پر قابو پانے کے حکومتی دعوے محض فریب جبکہ ملک بھر میں چینی کی قیمتوں کو پھر پر لگ گئے،مختلف شہروں میں چینی 90سے100روپے کلو میں فروخت ہورہی ہے، روٹی، نان،آٹا، دودھ، چاول، دال اورمصالحہ جات کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کررہی ہیں، برائلر گوشت 18، انڈے، دال،لہسن اور مصالحہ جات بھی مہنگے ہوچکے ہیں، مہنگائی کا جن بے قابو ہو گیا ہے، شہری اس صورتحال میں دو وقت کی روٹی کو بھی ترسنے لگے ہیں، آٹا، چینی، گوشت اور سبزیوں سمیت سب چیزیں عوام کی دسترس سے باہر ہونے لگی ہیں لیکن نااہل اور نالائق حکمران عوام کو لولی پوپ دیکر مطمئن ہیں، ایک طرف مہنگائی کا جن تو دوسری طرف عوام کے جان ومال کی تحفظ کا کوئی مؤثر نظام ہی موجود نہیں چار دن سے اپنے پیاروں کی لاشیں سڑکوں پر رکھ کر معصوم مائیں، بہنیں،بچیاں اور بزرگ دھرنا دیئے ہوئے ہیں لیکن وزیراعظم انہیں دلاسا دینے اور مظلوموں کے آنسو پونچھنے کیلئے بھی تیار نہیں ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں فوری طور پر چینی،آٹے اور خوردنی تیل سمیت روزانہ استعمال کی اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور فوری کنٹرول کرکے باتوں کی بجائے حقیقی ریلیف فراہم کریں تاکہ عوام سکھ کا سانس لے سکے۔

مزید :

صفحہ آخر -