کورونا ایس او پیز کی خلافورزی پر 41دکانیں او ر ہوٹل سیل

  کورونا ایس او پیز کی خلافورزی پر 41دکانیں او ر ہوٹل سیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور (جنرل رپورٹر)ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران کی کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کاروائیاں جاری ہیں۔ ڈی سی لاہور مدثر ریاض ملک کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا، اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ عدنان رشید، اسسٹنٹ کمشنر شالیمار منصور قاضی،اسسٹنٹ کمشنر کینٹ ضحی شاکر اور اسسٹنٹ کمشنر سٹی فیصان احمد نے کارروائیاں کیں۔ مجموعی طور پر 41 دکانوں و سٹوروں، ریسٹورنٹس و میرج ہال کو سیل جبکہ 01 لاکھ 69 ہزار 500 روپے کے جرمانے بھی عائد کئے گئے ہیں۔