پیپلز پارٹی نے حکومتی بد عنوانیوں کے خلاف ریفرنسز دائر کرنے کیلئے کمیٹی قائم کر دی 

 پیپلز پارٹی نے حکومتی بد عنوانیوں کے خلاف ریفرنسز دائر کرنے کیلئے کمیٹی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی نے حکومتی بدعنوانیوں کے خلاف ریفرنسز دائر کرنے کیلئے لائرز کمیٹی  قائم کر دی کمیٹی سردار لطیف کھوسہ,حیدر زمان قریشی،امجد اقبال قریشی،سید مجتبیٰ حیدر شیرازی،شکیل عباسی،سید جرار حسین بخاری پر مشتمل ہوگی۔پیپلز پارٹی کی لائرز کمیٹی حکومت اور حکومتی ارکان کی کرپشن  چور بازاری  سرکاری مالیاتی بددیانتی کے خلاف ریفرنسز دائر کرے گی۔