خدمت خلق اللہ اور اس کے رسول ؐکی خوشنودی کا بہترین ذریعہ ہے،ضیغم شاہ

  خدمت خلق اللہ اور اس کے رسول ؐکی خوشنودی کا بہترین ذریعہ ہے،ضیغم شاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(پ ر) اونیسٹ ویلفیئر سوسائٹی کے مرکزی صدر پیر سید ضیغم عباس شاہ نے کہا ہے کہ خدمت خلق اللہ اور اس کے رسول ؐکی خوشنودی کا بہترین ذریعہ ہے۔جو لو گ مخلوک خد ا کی خدمت کرتے ہیں اللہ پاک ان کے سارے کام اپنے ذمہ لے لیتے ہے۔اللہ پاک نے ظالم کے خلاف علم بغاوت بلند کرنے کا حکم دیا ہے فرمان ہے کے ظلم کو ہاتھ سے روکو،یہ نہیں کرسکتے تو زبان سے روکنے کی کوشش کرو اگر یہ بھی ممکن نا ہو تو دل میں برا جانو۔سانحہ نے پوری قوم کوغمزدہ کر دیا۔

ہے۔ بے قصور مزدوروں کو شہید کئے جانے پر پورے ملک میں غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ہم اس ظلم کی پر زور مذمت کرتے ہیں اور وزیر اعظم عمران خان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ خود کوئٹہ جائیں اورچار دن سے شدید سردی میں لاشوں کے ہمراہ دھرنا دیئے بیٹھے شہداء  کے لواحقین کو یقین دلائیں کہ پوری قوم ان کے ساتھ ہے۔ وہ عمران خان کو اپنا وزیر اعظم سمجھتے ہیں اسی لئے وہ ان سے اس بات کی یقین دہانی چاہتے ہیں کہ آئندہ وہ کوئی بھی اس طرح کا واقع نہیں ہونے دیں گے۔ان کو انصاف دلائیں گے اور شہداء  کے قاتلوں کی گرفتاری او ر ان کو کیفر کردار تک پہنچانے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔