2020میں 417نشئی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے

  2020میں 417نشئی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور (پ ر) 2020 میں کرونا اور لاک ڈاؤن کے باوجود منشیات کے استعمال میں اضافہ لاہور میں 10 ہزار منشیات کے عادی افراد، سڑکوں باغوں اور فٹ باتھوں میں روزانہ اوسطا  ایک عادی  300 روپے نشہ پہ خرچ کرتا ہے روزانہ  30 لاکھ جبکہ سالانہ 1 ارب 80   لاکھ روپے نشہ پر خرچ کرتے ہیں یہ بات کنسلٹنٹ انسداد منشیات مہم سید ذوالفقار حسین نے سال 20 20 میں منشیات کے استعمال اور فروخت کے حوالے سے سالانہ رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہی یہ رپورٹ ڈرگ ایڈوائزری ٹرینیگ نے یاکفین کے تعاون سے مرتب کی اس موقع پر سائیکالوجسٹ صائمہ، ڈاکٹر اکرام، انچارج سکول پروگرام محسن ذوالفقار او ر ڈائریکٹر کوآرڈینشن عدیل راشد اور مرتضی صدیقی بھی موجود تھے۔ کنسلٹنٹ انسداد منشیات مہم سید ذوالفقار حسین نے سالانہ رپورٹ 2020  پر مذید روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ پاکستان میں نشہ کے عادی افراد  نے سال2020  میں  756  ارب روپے کی اوسط رقم کا نشہ کیا انہوں نے کہا کہ گذشتہ سال میں لاہور شہر میں  417 بے گھر نامعلوم منشیات کے عادی افراد جان کی بازی ہار گئے بے گھر افراد کی لاشیں فٹ پاتھوں پارکوں اور سڑک کنارے سے ملیں