پاکستان نے ”فتح ون“ گائیڈ ڈملٹی لانچ راکٹ سسٹم کا کامیاب تجربہ کر لیا

پاکستان نے ”فتح ون“ گائیڈ ڈملٹی لانچ راکٹ سسٹم کا کامیاب تجربہ کر لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)پاکستان نے جمعرات کو مقامی طور پر تیار کردہ فتح ون گائیڈڈ ملٹی لانچ راکٹ سسٹم کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ترجمان افواج پاکستان میجر جنرل بابر افتخار کے مطابق یہ ملٹی لانچ راکٹ سسٹم مکمل طور پر پاکستان کا اپنا تیار کردہ اور 140کلو میٹر تک روایتی وارہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ ویپن سسٹم افواج پاکستان کی دشمن کے علاقوں میں اہداف کونشانہ بنانے کی صلاحیت میں مزید اضافہ کرے گا اور اس کے ذریعے کامیابی کے ساتھ 100 فیصد تک اہداف کو نشانہ بنایا جاسکے گا۔ صدر عارف علوی، وزیراعظم عمران خان، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اس کامیاب تجربے پر فوجی جوانوں، سائنسدانوں اور دیگر عملے کو مبارکباد دی ہے اور اسے پاکستان کی ایک بڑی کامیابی قرار دیا ہے۔
فتح ون

مزید :

صفحہ اول -