دھند، موٹروے مختلف مقامات پر بند، شہریوں کو احتیاط اور سفر سے اجتناب کی ہدایت

   دھند، موٹروے مختلف مقامات پر بند، شہریوں کو احتیاط اور سفر سے اجتناب کی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور  (مانیٹرنگ ڈیسک) موٹروے پر سفر کرنے والے شہری محتاط رہیں کیونکہ پولیس نے شدید دھند کے باعث مختلف مقامات پر قومی شاہراہ کو بند کر دیا ہے۔ شہریوں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ سفر سے حتی الامکان اجتناب کریں تاہم ضرورت کے تحت متبادل راستے اختیار کریں۔موٹروے پولیس کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ ملتان سے خانیوال موٹروے کو شدید دھند کی وجہ سے بند کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوی موٹروے ایم فائیو ملتان سے روہڑی تک شدید دھند کی وجہ سے بند کر دی گئی ہے۔قومی شاہراہ پر بستی ملوک، بہاولپور اور لودہراں میں اس وقت شدید دھند ہے۔ ان علاقوں میں حد نگاہ 50 میٹر تک رہ گیا ہے۔ترجمان موٹروے پولیس نے شہریوں سے التماس کی ہے کہ وہ آگے اور پیچھے دھند والی لائٹس کا استعمال کریں۔ غیر ضروری سفر سے گریز اور تیز رفتاری سے پرہیز کریں۔ اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ دوران سفر معلومات اور مدد کے لیے ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ موٹروے پولیس کی ہمسفر ایپ سے بھی معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں۔
   دھند

مزید :

صفحہ اول -