پیپلز پارٹی کا حکومتی بد عنوانیوں کیخلاف ریفرنسز دائر کرنیکا فیصلہ، لائزر کمیٹی قائم 

  پیپلز پارٹی کا حکومتی بد عنوانیوں کیخلاف ریفرنسز دائر کرنیکا فیصلہ، لائزر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) پیپلز پارٹی نے حکومتی بدعنوانیوں کیخلاف ریفرنسز دائر کرنے کیلئے لائرز کمیٹی قائم کر دی،پیپلز پارٹی کی لائرز کمیٹی اعلیٰ عدلیہ اورنیب میں حکومتی بدعنوانیوں کے خلاف ریفرنسز دائر کریگی۔ پیپلزپارٹی میڈیا سیل کے مطابق پیپلز پارٹی نے حکومتی بدعنوانیوں کے خلاف ریفرنسز دائر کرنے کیلئے لائرز کمیٹی قائم کی ہے جس میں سردار لطیف کھوسہ،حیدر زمان قریشی،امجد اقبال قریشی،سید مجتبیٰ حیدر شیرازی،شکیل عباسی اورسید جرار حسین بخاری شامل ہیں۔ پیپلز پارٹی کی لائرز کمیٹی حکومت اور حکومتی ارکان کی کرپشن،چور بازاری،  سرکاری مالیاتی بددیانتی کے خلاف ریفرنسزدائر کرے گی جبکہ پیپلز لائرز کمیٹی اعلیٰ عدلیہ اور نیب میں حکومتی بدعنوانیوں کے خلاف ریفرنسز بھی دائر کریگی۔
لائرز کمیٹی 

مزید :

صفحہ اول -