پیپرز لیک کرنیوالے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہوسکتے،گورنر پنجاب

 پیپرز لیک کرنیوالے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہوسکتے،گورنر پنجاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(نمائندہ خصوصی)گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور سے چیئر مین پنجاب پبلک سروس کمیشن لیفٹینٹ جنرل (ر)مقصوداحمد کی ملاقات۔ملاقات کے دوران چیئر مین نے پی پی ایس سی کے پیپرز لیک ہونے کے معاملے پر ہونیوالی پیش رفت کے بارے میں گورنر پنجاب کو آگاہ کیا جبکہ گور نر پنجاب نے چیئر مین پنجاب پبلک سروس کمیشن کو آئندہ ایسے واقعات سے روکنے کیلئے فول پروف اقدامات کو یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔تفصیلات کے مطابق چیئر مین پنجاب سروس کمیشن لیفٹینٹ جنرل (ر)مقصوداحمدنے گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور سے ملاقات۔اس موقعہ پر گفتگو کے دوران گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ میریٹ اور شفافیت سے ادارے مضبوط ہوتے ہیں۔ اْنہوں نے کہا کہ پیپرز لیک کرنے والے کسی رعائت کے مستحق نہیں ہوسکتے۔ چودھری سرور نے کہا ہے کہ 2023 تک جنوری فروری مارچ آتے رہیں گے، حکومت قائم رہے گی، پی ڈی ایم کے استعفوں سے حکومت نہیں ان کی اپنی اسمبلی رکنیت ختم ہوگی۔گورنر پنجاب چودھری سرور سے وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے گورنر ہاوس میں ملاقات کی، جس میں سیاسی اور حکومتی امور پر بات چیت کی گئی۔ دونوں رہنماؤں نے پی ڈی ایم کو 2023 کے عام انتخابات کے انتظار کا مشورہ دیا۔چودھری سرور کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان شفاف اور بلا تفریق احتساب سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، مسائل کا حل مذاکرات ہیں، لانگ مارچ اور دھرنے نہیں، موجودہ حکومت ملک میں شفافیت اور میرٹ کو حقیقی معنوں میں یقینی بنا رہی ہے، ملک میں آئین و قانون کی بالادستی کی ذمہ داری حکومت ہر صورت پوری کرے گی۔
گورنر پنجاب

مزید :

صفحہ اول -