نعیم بخاری کی بطور چیئرمین پی ٹی وی تقرری اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج 

      نعیم بخاری کی بطور چیئرمین پی ٹی وی تقرری اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) نعیم بخاری کی بطور چیئرمین پی ٹی وی تقرری سمیت سرکاری ٹی وی میں ایم ڈی سی ای او کی تقرریاں شمس اقبال نامی شہری نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیں۔درخواست میں وزارتِ اطلاعات ایم ڈی،قائم مقام سی ای او پی ٹی وی سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں موقف اختیار کیاگیاکہ 11نومبر دوہزار 20 کو وزارت اطلاعات نے وفاقی کابینہ نعیم بخاری کی بطور چیئرمین پی ٹی وی تقرری کی سمری بھیجی۔ درخواست میں موقف اختیار کیاگیا کہ وزیراعظم نے بنا کسی کارروائی کے سمری واپس وزارت اطلاعات کو بھیجی،وزارت اطلاعات نے نعیم بخاری کو چیئرمین پی ٹی وی تعیناتی کردیا۔ درخواست میں موقف اختیار کیاگیاکہ نعیم بخاری کی بطور چیئرمین پی ٹی وی تقرری پی ٹی وی کے قوانین دوہزار تیرہ کیخلاف ہے۔
نعیم بخاری

مزید :

صفحہ اول -