معاون خصوصی برائے توانائی تابش گوہر نے عہدہ سے استعفیٰ دیدیا 

     معاون خصوصی برائے توانائی تابش گوہر نے عہدہ سے استعفیٰ دیدیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)معاون خصوصی برائے توانائی تابش گوہر نے وزیراعظم عمران خان کو واٹس ایپ پر اپنا استعفیٰ بھجوا دیاہے۔ ذرائع کے مطابق تابش گوہر نے عہدے سے مستعفی ہونے کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ ان کے کام میں مسلسل خلل پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی تھی جبکہ ان کی شعبے سے متعلق تجاویز پر بھی عملدرآمد نہیں کیا گیا۔ذرائع کے مطابق تابش گوہر کو وہ آزادی حاصل نہیں تھی جس کے تحت وہ کام کرنا چاہتے تھے اور مسلسل مداخلت کے باعث اب اْنہوں نے عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔یاد رہے کہ تابش گوہر 7 سال تک کے الیکٹرک میں بطور سی ای او، ڈائریکٹر اور چیئرمین کے عہدے پر فائز رہے تاہم 2015 میں وہ مستعفی ہوگئے تھے جس کے بعد وہ بجلی و توانائی کے شعبے میں مشاورت اور معاونت دینے کی اپنی کمپنی کے بانی و سربراہ ہیں۔ تابش گوہر کو حال ہی میں وزیراعظم عمرا ن خان نے اپنا معاون خصوصی برائے توانائی مقرر کیا تھا۔
استعفیٰ


 

مزید :

صفحہ اول -