کورونا کیخلاف فرنٹ لائن ورکرز ہمارے ہیرو ہیں، فیصل سلطان

  کورونا کیخلاف فرنٹ لائن ورکرز ہمارے ہیرو ہیں، فیصل سلطان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)  معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ فرنٹ لائن ورکرز اور ہیلتھ پروفیشنلز ہمارے ہیرو ہیں، کورونا وائرس کی روک تھام میں ان کا کردار مثالی ہے، حکومت ان کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے، حکومت فرنٹ لائن ورکرز کی زندگیوں کی حفاظت کو اولین ترجیح دیتی ہے۔گزشتہ روزیہاں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے فیصل سلطان نے کہا کہ عالمی وبا کے تناظر میں اس سے زیادہ اہم کام اور کوئی نہیں تھا، ہیلتھ ورکرز نے بخوبی اسے پورا کیا۔ دنیا بھر میں جہاں عام لوگوں کو گھر پر رہنے اور محفوظ رہنے کی ہدایت رہی، وہاں فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو اپنے کام پر موجود ہونے کی ضرورت تھی جو وہ اپنی جان کو خطرے میں ڈال کر پوری کرتے رہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے موثر اقدامات کیے ہیں۔ دنیا نے ہمارے کامیاب اقدامات کی تعریف کی۔ ہیلتھ کیئر ورکرز نے اپنی زندگیوں کو خطرے میں ڈال کر قوم کی خدمت کی ہے۔ ڈاکٹری ایک مقدس پیشہ ہے، ان کا احترام پورا معاشرہ کرتا ہے۔ دْنیا محو حیرت تھی کہ ایک ترقی پذیر ملک نے کورونا کو اتنے بہتر طریقے سے کیسے سنبھالا؟۔
 فیصل سلطان

مزید :

صفحہ اول -