شبلی فراز اپوزیشن پر سیاسی بیان بازی بند کریں، مریم اورنگزیب

    شبلی فراز اپوزیشن پر سیاسی بیان بازی بند کریں، مریم اورنگزیب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(آئی این پی) پاکستان مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب  نے کہاہے کہ شبلی فراز صاحب اپوزیشن پر سیاسی بیان بازی بند کریں اور وزیراعظم کو مشورہ دیں کہ وہ کوئٹہ آئیں،ہزارہ برادری کے زخموں پر مرہم رکھیں،پانچ دن سے شہدا کی لاشیں سڑک پر موجود ہیں اور آپ وزیراعظم کے لئے فائدے ڈھونڈ رہے ہیں۔ جمعرات کو  وزیراطلاعات شبلی فراز کے بیان  کے  جواب میں پاکستان مسلم لیگ(ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہاکہ شبلی فراز صاحب اپوزیشن پر سیاسی بیان بازی بند کریں اور وزیراعظم کو مشورہ دیں کہ وہ کوئٹہ آئیں۔ہزارہ برادری کے زخموں پر مرہم رکھیں، کوئٹہ نہ آکر سیاست آپ کر رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پانچ دن سے شہدا کی لاشیں سڑک پر موجود ہیں اور آپ وزیراعظم کے لئے فائدے ڈھونڈ رہے ہیں  انہوں نے کہاکہ  شبلی فراز صاحب اپوزیشن سے سیکھیں اور کوئٹہ آکر شہدا کی تدفین کرائیں۔
مریم اورنگزیب

مزید :

صفحہ اول -