سپیکر مشتاق احمد غنی نے صوبائی اسمبلی کا اجلاس 11 جنوری کو طلب کرلیا

سپیکر مشتاق احمد غنی نے صوبائی اسمبلی کا اجلاس 11 جنوری کو طلب کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹی رپورٹر) سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی مشتاق احمد غنی نے صوبائی اسمبلی خیبر پختونخوا کا اجلاس اسمبلی سیکریٹیریٹ میں بروز پیر, مورخہ 11 جنوری, 2021 کو بوقت 3.00 بجے دوپہر کو طلب کرلیا.عوامی نیشنل پارٹی کی صوبائی ترجمان و ممبر صوبائی اسمبلی ثمر بلور نے گزشتہ روز پریس کلب سیمت پشاور کے مختلف بازاروں کا دورہ کیا اور نو منتخب صدور اور جنرل سیکرٹریز سمیت کابینہ کو مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ہر قسم کے تعاون کی یاد دہانی کرائی۔اس مو قع پر انکا کہنا تھا کہ پشاور پریس کلب کی نومنتخب کابینہ  صحافی برادری کے حقوق کیلئے جدوجہد کرینگے اورتمام شعبوں  کے فروغ کیلئے  اپناقلم استعمال مزید بہتر اندازمیں استعمال کرینگے اور عوامی نیشنل پارٹی نو منتخب کابینہ کے ساتھ مل کر صحافیوں کو درپیش مسائل حل کریگی۔

مزید :

صفحہ اول -