بجلی کی بلا تعطل فراہمی‘ 27 ہائی ٹینشن فیڈرز کے منصوبے مکمل

بجلی کی بلا تعطل فراہمی‘ 27 ہائی ٹینشن فیڈرز کے منصوبے مکمل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ملتان)نیوز رپورٹر(ملتان الیکٹرک پاورکمپنی میپکو کے شعبہ پراجیکٹ کنسٹرکشن نے صارفین کو بہتروولٹیج کے ساتھ بجلی فراہم کرنے، لائن لاسز میں کمی کرنے اور سسٹم کی استعدادکار میں توسیع کے تحت27ہائی ٹینشن فیڈرز کے منصوبے مکمل کرلئے ان منصوبوں کی تکمیل پر 69(بقیہ نمبر22صفحہ5پر)
کروڑ15لاکھ روپے سے زائد لاگت آئی ہے۔ پراجیکٹ ڈائریکٹرکنسٹرکشن میپکو رانا محمد ایوب کے مطابق چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر محسن رضا خان کی ہدایت پر صارفین کو بلاتعطل بجلی کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے اوورلوڈ فیڈرز کو دو حصوں میں تقسیم کرنے، انرجی لاس ریڈکشن پروگرام کے تحت لائن لاسز میں کمی کرنے اور سسٹم کی استعداد کار میں توسیع کے منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے۔جولائی تا دسمبر 2020 کی پہلی ششماہی کے دوران ملتان سرکل کے11KVاکبرروڈ فیڈر کی تکمیل پر ایک کروڑ71لاکھ روپے لاگت آئی۔ ڈیرہ غازی خان سرکل کے 11KVکوٹ موہی، نیوٹبی قیصرانی اور بیٹ سونترافیڈرز کی تکمیل پر7 کروڑ 34 لاکھ روپے، وہاڑی سرکل کے 11KVسٹیIاور فیصل ٹان فیڈرز کی تکمیل پر 2کروڑ48لاکھ روپے، بہاولپور سرکل کے 11KVٹیوب ویل، ذخیرہ، بغداد اور بدرشیر فیڈرز کی تکمیل پر 6 کروڑ65لاکھ روپے، ساہیوال سرکل کے 11KVچک67سیکشن، جناح ٹان، عزیز مکی، نیوفردوس اور اولڈ فیکٹری فیڈرز کی تکمیل پر 15کروڑ72لاکھ روپے، رحیم یار خان سرکل کے 11KVسکارپ9، باغ و بہار اور کوٹ سمابہ فیڈرز کی تکمیل پر 11کروڑ62لاکھ روپے، مظفرگڑھ سرکل کے 11KVہیڈ محمد والا، موچی والا، خانپور بگاشیر اور مراد آبادفیڈرز کی تکمیل پر 11 کروڑ54لاکھ روپے، بہاولنگر سرکل کے 11KVیتیم والا، وینس، قریش، رورل، ولہار اور قبولہ روڈفیڈرز کی تکمیل پر7کروڑ73لاکھ روپے، خانیوال سرکل کے 11KVکولڈ سٹوریج اور وہاڑی روڈفیڈرز کی تکمیل پر 4کروڑ33لاکھ روپے لاگت آئی۔
مکمل