وزیراعظم کے ماسٹر پلان سے ملک  میں ترقی کی راہیں کھلیں گی‘ شاہدہ احمد

  وزیراعظم کے ماسٹر پلان سے ملک  میں ترقی کی راہیں کھلیں گی‘ شاہدہ احمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


خانیوال (بیورونیوز)پاکستان تحریک انصاف کی ضلعی صدر خواتین ونگ زاہدہ فاطمہ کی زیرصدارت سیکرٹریٹ آفس میں میٹنگ کا انعقاد کیاگیا میٹنگ میں ممبر پنجاب اسمبلی شاہدہ ملکہ نے شرکت کی تلاوت ڈاکٹر (بقیہ نمبر18صفحہ5پر)
زیب اور نعت سہیلہ نے پڑھی۔میٹنگ میں بلوچستان کے ضلع بولان کے علاقہ مچھ کی کوئلہ فیلڈ میں دہشت گردی کی شدید مذمت کی اور اہل خانہ سے دلی افسوس کا اظہار کرتے ہیں اس موقع پر سینئر نائب صدر کشور تصور، نائب صدر نوید ضیاء، نائب صدر زرتاشہ کرن، جنرل سیکرٹری شمائل شاہ، ایڈیشنل سیکرٹری سہیلہ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری جہانیاں ڈاکٹر زیب، ڈپٹی جنرل سیکرٹری نزہت انتصار، سیکرٹری انفارمیشن کرشمہ نے شرکت کی۔ممبر پنجاب اسمبلی شاہدہ احمد اور ضلعی صدر خواتین ونگ زاہدہ فاطمہ نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے ویژن کا ساتھ لیکر چلنا ہے وزیراعظم عمران خان نے خواتین کو آگے لانے کیلئے بہترین حکمت عملی اختیار کی ہوئی ہے روزگار سکیم سے بے روزگاری ختم ہوجائے گی انہوں نے کہاکہ سال2021 انشاء اللہ عوام کیلئے خوشحالی کا سال ہو گا۔وزیر اعظم عمران خان نے رواں سال کیلے جو ماسٹر پلان تیار کیا ہے۔ اس سے ملکی ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی حکومت کے انقلابی اقدامات سے عام آدمی کو ریلیف ملے گا بیروزگاری اور مہنگائی پر قابو پاکر عوامی ترقی اور خوشحالی کے دروازے کھل جائے گے انہوں نے تنظیم سازی بارے بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
شاہدہ احمد