نادہندگان کیخلاف بلا امتیاز کارروائی کی ہدایت

نادہندگان کیخلاف بلا امتیاز کارروائی کی ہدایت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


رحیم یارخان (نمائندہ پاکستان) حکومت نے پرانے نادہندگان کے خلاف بلاامتیازکارروائی کی ہدایت کردی۔تفصیل کے مطابق حکومت پنجاب نے رحیم یارخان سمیت صوبہ بھرکے اضلاع کی ضلعی حکومتوں کوہدایت جاری (بقیہ نمبر19صفحہ5پر)
کی ہے کہ وہ سرکاری بقایاجات کی وصولی کی مہم کوتیزکریں اورپرانے نادہندگان کے خلاف بلاامتیازکارروائی عمل میں لائیں۔حکومت نے ہدایت کی کہ محکمہ مال کے ریونیوریکارڈکی کمپیوٹرائزیشن کے لیے محکمانہ امورکوتیزرفتاریسے مکمل کریں تاکہ محکمہ مال میں جدت لانے سے متعلق حکومتی اقدامات کے ثمرات جلدعوام تک پہنچ سکیں ریونیوکیسزکوبھی جلدنمٹایاجائے کسی قسم کی کوتاہی یاغفلت برداشت نہیں کی جائے گی اس سلسلہ میں حکومتی احکامات پرضلعی حکومت نے عملدرآمدشروع کردیاہے۔
ہدایت