اشرف رند کا دورہ ٹی ایچ کیو ہسپتال‘ کرونا وارڈ کو فعال کرنیکی ہدایت

  اشرف رند کا دورہ ٹی ایچ کیو ہسپتال‘ کرونا وارڈ کو فعال کرنیکی ہدایت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر) کورونا کی دوسری لہر،تحصیل ہیڈ کوارٹراسپتال میں کوروناکے  مریضوں کے لئے بنایا گیا وارڈ فعال کرنے کا حکم، ممبر صوبائی اسمبلی کا اسپتال کا دورہ،وینٹی لیٹر سمیت دیگر سامان جلد مہیا کرنے کااعلان،کارڈیالوجی وارڈ کیلئے جگہ کا معائنہ بھی کیا،اس بارے تفصیل کے مطابق  ملک بھرمیں کورونا وبا کی دوسری لہر  تیزی سے پھیل رہی ہے،اس حوالے سے ممبر(بقیہ نمبر39صفحہ7پر)
 صوبائی سمبلی اشرف رند نے تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال میں پہلی لہر کے دوران بنائے گئے آئی سولیشن وارڈکا معائنہ کیا اور وارڈ فعال نہ ہونے پراسے فوری بحال کرنے کا حکم دیا،اس موقع پر انہوں نے ایم ایس ڈاکٹر مہر اجمل کو ہدایت کی کہ کورونا وارڈ کو فوری بحال کیا جائے اور اس کیلئے وینٹی لیٹر سمیت دیگر سامان جلد دیا جائے گا،بعد ازاں ممبر صوبائی اسمبلی اشرف رند نے کارڈیالوجی وارڈ کیلئے اسپتال کی ایمر جنسی میں جگہ بھی مختص کی۔
اشرف رند