وزیراعظم اپنی انا ختم کرکے ہزارہ کمیونٹی کے آنسو پوچھیں، مرتضیٰ وہاب

   وزیراعظم اپنی انا ختم کرکے ہزارہ کمیونٹی کے آنسو پوچھیں، مرتضیٰ وہاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(این این آئی)سندھ حکومت کے ترجمان مشیر قانون، ماحولیات و ساحلی ترقی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ ملک میں کوئی حکومتی رٹ نہیں ہے وزیراعظم مدینہ کی ریاست کا دعویٰ کرتے ہیں مگر عمل اسکے برعکس ہے۔، پی ٹی آئی حکومت کا دوہرا معیار ہے۔ وزیراعظم اپنی انا کو ایک طرف رکھ کر ہزارہ کمیونٹی کے پاس جاکر انکا دکھ بانٹیں، نااہلوں کی حکومت میں (بقیہ نمبر40صفحہ7پر)
 عوام کا جینا محال ہوگیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ہزارہ کالونی میں ڈی ایم سی گرلز ایلمینٹری سکول کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہزارہ برادری کے لوگوں پر بربریت کی گئی وہاں کوئی حکومتی رٹ نہیں ہے۔ وزیراعظم اپنی انا کو ختم کریں اور ہزارہ کمیونٹی کے پاس جاکر انکے آنسو پوچھیں۔وزیراعظم مدینے کی ریاست کی بات کرتے ہیں تو کوئٹہ جائیں اورہزارہ کمیونٹی  کے دکھ میں شریک ہوں۔
مرتضیٰ وہاب