حکومت کیخلاف عوام سڑکوں پر نکل آئے ہیں‘ مریم نواز

  حکومت کیخلاف عوام سڑکوں پر نکل آئے ہیں‘ مریم نواز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ہارون آباد(نامہ نگار)مسلم لیگ ن کے رہنما راجہ شاہد مسعود جنجوعہ نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز سے خصوصی ملاقات کی اور بہاول پور ریلی کی تاریخی کامیابی تبادلہ خیال کیا گیا‘ مریم نواز نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے کارکنوں اور شیروں نے پاکستان کو حقیقی جمہوری نظام کے تحت نظام کے قیام کے لئے اپنا کردار ادا کر نے کے لئے اپنے قائد میاں نواز شریف کے(بقیہ نمبر11صفحہ5پر)
 شانہ بشانہ کھڑے ہو کر جدوجہد کے لیے عزم کر رکھا ہے اور بہاول پور میں کامیاب ترین ریلی اسی امر کا اظہار ہے اور یہ اس پہلو کا واضح ثبوت ہے کہ قوم قائد اعظم محمد علی جناح کے نظریات کے مطابق نظام حکومت کی خواہش مند ہے کیونکہ یہی عوامی نظام ہے جس میں عوام سب سے پہلے توجہ اور حقوق کے حق دار ہوتے ہیں اور ان کی فلاح و بہبود کیلئے کام کیا جاتا ہے. عوامی حقوق کی منزل ووٹ کو عزت دو کے منشور اور دستور کے تحت ہی حاصل کیا جا سکتا ہے اور ملک میں موجودہ حکومت کے خلاف عوام سڑکوں پر نکل آئے ہیں اور یو ٹرن سرکار کے لئے اب واحد ٹرن مستعفی ہونے کا ہی رہ گیا ہے اور اس تباہی سرکار نے قوم کے ہر فرد کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے اور معیشت کے لیے یہ حکمران عذاب ثابت ہوئے ہیں اور ان کی فوری رخصتی ہی قومی آواز ہے مسلم لیگ ن کے رہنما راجہ شاہد محمود نے کہا ہے کہ دختر پاکستان محترمہ مریم نواز کی عوامی مقبولیت درحقیقت ان کی عوامی سوچ اور ولولہ ہے کیونکہ محترمہ مریم نواز  عظیم الشان قاید میاں نواز شریف کے وژن کی عملی تصویر ہیں اور عوام نے میاں نواز شریف کو تین بار وزیراعظم منتخب کر کے انہیں پاکستان کا مقبول ترین لیڈر تسلیم کیا اور آج بھی میاں نواز شریف ہی دلوں کے وزیر اعظم ہیں اور عوام انہیں چوتھی بار بھی وزیر اعظم بنانے کا عزم رکھتے ہیں۔
مریم نواز