ٹریفک کے مختلف حادثات میں 2 بچوں سمیت 3 افراد جاں بحق

  ٹریفک کے مختلف حادثات میں 2 بچوں سمیت 3 افراد جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


وہاڑی‘ کوٹ ادو‘ روجھان (بیورو رپورٹ‘ نامہ نگار‘ تحصیل رپورٹر‘ نمائندہ پاکستان) ٹریفک کے مختلف حادثات میں 3 افراد جاں بحق جبکہ متعد دزخمی ہوگئے۔ تفصیل کے مطابق ملتان روڈ موڑ رب راکھا کے قریب تیز رفتار لوڈر ڈالہ اور کیری ڈبہ کے درمیان خوفناک تصادم،حادثہ کے نتیجہ میں دو ننھے بہن بھائی جاں بحق والد والدہ سمیت5افراد شدید زخمی زخمی اور نعشیں ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل،پولیس کے ہسپتال انتہائی تاخیر سے پہنچنے پر ورثاء کا پولیس کے خلاف احتجاج تفصیلات کے مطابق (بقیہ نمبر40صفحہ5پر)
ملتان روڈ موڑ رب راکھا کے قریب تیز رفتار لوڈر ڈالہ اور کیری ڈبہ کے درمیاں خوفناک تصادم ہوگیا حادثہ کے نتیجہ میں کیری ڈبہ میں سوار 319ای بی بورے والا کے رہائشی ندیم کے دو معصوم بچے 4سالہ عائشہ ندیم اور6سالہ علی حسن جان کی بازی ہار گئے جبکہ ندیم اس کی بیوی ساجدہ بی بی،بیٹی بسمہ، رشتہ دار خاتون نذیراں بی بی،ڈالہ میں سوار ٹاٹے پور کا رہائشی محمد اسلم شدید زخمی ہوگئے زخمیوں  اور نعشوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ورثاء کے مطابق ہسپتال انتظامیہ نے پولیس کے آنے تک نعشیں دینے سے انکار کردیا ایس ایچ او تھانہ ٹھینگی کئی گھنٹے کی تاخیر سے ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچے جس پر ورثاء شدید سردی میں سخت اذیت سے دوچار رہے ورثاء نے پولیس رویہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ دھند کی وجہ موٹر سائیکل سوارشوگر ملز کا ملازم ڈالہ سے ٹکرا کر جاں بحق،نامعلوم ڈالہ ڈرائیورموقع سے فرار،اس بارے تفصیل کے مطابق نواں شہر کوٹ ادو کا رہائشی 60سالہ ملک محمد لقمان جو کہ فاطمہ شوگر ملز میں ملازم تھا گزشتہ شب شوگر ملز سے چھٹی کے بعد رات 8بجے موٹر سائیکل پر سوار واپس گھر آرہا تھا کہ لال میر کے قریب دھند کی وجہ سے عقب سے آنے والے ڈالہ نے ٹکر ماردی جس کے نتیجہ میں عبدالمالک پختہ روڈ پر گر گیا اور شدید زخمی ہوگیا،عبدالمالک کو زخمی حالت میں تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال کوٹ ادو لایا گیا تاہم تشویشناک حالت کے باعث نشترا سپتال کوٹ ادو لایا گیا،12گھنٹے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔ دھند کے باعث مختلف جگہوں پر حادثہ پیپلز پارٹی کونسل سندھ کے اہم ممبر سمیت چار افراد زخمی ہسپتال ریفر تفصیل کے مطابق انڈس ہائی وئے کن اور دیگر جگہوں پر مختلف حادثات میں ٹرالہ اور ویگن جبکہ ڈالا اور کار آپس میں ٹکرا جسمین کار میں سوار یپیپلز پارٹی سندھ کونسل کے اہم ممبر شھزاد ریاض مزاری اور انکے ساتھی آبائی شھر روجھان سے کراچی جاتے ہوئے جبکہ دیگر ٹرالہ اور ویگن کے جادثے میں ڈارئیور سمیت چار افراد زخمی ہوگئے اطلاع ملنے پر ریسکیو ون ون ٹو ٹو انچارج ملک اعجاز احمد کی نگرانی میں ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گء جن کو طبی امداد کے بعد شیخ خلیفہ ہسپتال روجھان منتقل کردیا گیا جہاں پر ایم ایس ڈاکٹر اکرام خان لغاری کی نگرانی میں زخمیوں کو طبی امداد دی گء میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی سندھ کونسل کے سینئر ممبر شھزاد ریاض مزاری نے کہا کہ ریسکیو انچارج ملک اعجاز احمد اور ایم ایس شیخ خلیفہ ہسپتال ڈاکٹر اکرام خان لغاری کی بروقت تعاون سے حادثے میں جان بچ گء اور ریسکیو ون ون ٹو ٹو انچارج ملک اعجاز احمد کی نگرانی میں ریسکیو ون ون ٹو ٹو کی ٹیمیوں  کی بروقت کاروائی سے ہسپتال پہنچ گئے جہاں ایم ایس ڈاکٹر اکرام خان لغاری کی نگرانی میں ڈاکٹروں نے عمدہ طبی امداد فراہم کی۔
حادثات