ملک میں گیس کا بحران شدت اختیار کرتا جا رہا ہے،نفیسہ شاہ 

   ملک میں گیس کا بحران شدت اختیار کرتا جا رہا ہے،نفیسہ شاہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(آئی این پی)پاکستان پیپلز پارٹی نے پورے ملک خصوصا سندھ میں گیس بحران کے معاملے کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا، تفصیلات کے مطابق رکن قومی اسمبلی نفیسہ شاہ نے کہا کہ ملک میں گیس کا بحران شدت اختیار کرتا جا رہا ہے، شدید سردیوں میں عوام کو گیس کی عدم فراہمی ناقابل قبول ہے، گیس بحران کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، وزیر اعظم (بقیہ نمبر45صفحہ5پر)
مافیاز کی سرپرستی چھوڑ کر گیس بحران کے ذمہ داران کیخلاف فوری کارروائی کریں،انہوں نے سوال اٹھایا کہ سردیوں سے قبل بروقت بحران سے نمٹنے کیلئے اقدامات کیوں نہیں کیے گئے؟نفیسہ شاہ نے کہا کہ تحقیقات کی جائیں کہ گیس بحران کا اصل ذمہ دار کون ہے، مافیاز کا راگ الاپنے والے خود مافیاز کے ساتھ ملے ہوئے ہیں۔
نفیسہ شاہ