گورنر پنجاب کا نجی چینل کو انٹرویو‘ وائس چانسلر  جامعہ اسلامیہ کے غیر معمولی اقدامات کی تعریف

گورنر پنجاب کا نجی چینل کو انٹرویو‘ وائس چانسلر  جامعہ اسلامیہ کے غیر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بہاولپور(بیورو رپورٹ)گورنرپنجاب و چانسلر چوہدری محمد سرور نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں غیر معمولی ترقیاتی سرگرمیوں، تعلیمی معیار میں اضافے اور اساتذہ اور طلباء کی تعداد میں اضافے کو سراہا ہے۔ گزشتہ روز ایک (بقیہ نمبر2صفحہ5پر)
نجی ٹیلی ویژن چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جامعہ اسلامیہ بہاولپورکے وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب کے اقدامات کی بدولت جنوبی پنجاب کی یہ اہم ترین یونیورسٹی تیزی سے قومی اور بین الاقوامی سطح پر اُبھر رہی ہے۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ صرف ایک برس پہلے اس یونیورسٹی میں طلباء کی تعداد 13ہزار تک گر گئی تھی۔ موجودہ وائس چانسلر کے موثر اور بروقت اقدامات کی بدولت ایک برس میں ہی طلباء وطالبات کی تعداد بڑھ کر 37ہزار ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت جامعات میں میریٹو کریسی اور اعلیٰ تعلیمی معیار پر زور دے رہی ہے۔ انہوں نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں کپاس کی تحقیق کا بھی ذکر کیا۔ کپاس کی فصل زرعی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کی دریافت شدہ کپاس کی اقسام 40فیصد سے زائد رقبے پر کاشت ہو رہی ہیں اور موسمی اور جغرافیائی حالات میں کافی موثر ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ گورنر صاحب نے کپاس پر تحقیق کا خصوصی طور پر ذکر کیا۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ گورنر پنجاب کووڈ19کے دوران بھی اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کی کارکردگی پر مختلف فورمز پر تعریف کر چکے ہیں۔انہوں نے یونیورسٹی ملازمین کی طرف سے کرونا ریلیف فنڈز میں 70لاکھ روپے سے زائد عطیہ کو بھی سراہا تھا اور کووڈ کے دوران اساتذہ اور طلباء وطالبات کی جانب سے تحقیقی سرگرمیوں،ہینڈ سینیٹائزر کی تیاری، وینٹی لیٹرز، کووڈ مریضوں کے لیے پلازمہ ایپ کی تیاری،آن لائن تعلیمی سرگرمیوں اور امتحانات کے انعقاد کو قابل تحسین قرار دیاتھا۔ 
تعریف