سانحہ مچھ ملک میں فرقہ واریت پھیلانے  کی سازش ہے‘ رضا حیات ہراج

  سانحہ مچھ ملک میں فرقہ واریت پھیلانے  کی سازش ہے‘ رضا حیات ہراج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اڈا جھلار مدینہ(نمائندہ پاکستان)سانحہ مچھ ملک میں فرقہ واریت پھیلانے کی سازش ہے،”ان دیکھے“ دشمن کو شکست دینے کے لئے قوم کو متحد ہو نا ہو گا،ہرا ج گروپ نے دعوؤں کی بجائے عوام کی خد مت کو مقدم جاناہے، دورِ (بقیہ نمبر6صفحہ5پر)
وزارت میں حلقہ میں ریکارڈ ترقیاتی منصوبہ مکمل کروائے،بلدیاتی انتخاب میں کار کردگی کی بنیادپر کامیاب ہو ں گے، ان خیالات کا اظہار ہراج گروپ کے قائد، سا بق وفاقی وزیربیرسٹر رضاحیات ہرا ج نے گزشتہ روز سا بق صدر پریس کلب میاں عبدالستار جانی کی رہائشگا ہ پر میڈیاسے غیررسمی گفتگوکے دوران کیا،انہوں نے کہا کہ مچھ دہشت گردی ملک کو فرقہ واریت میں دھکیلنے کی بیرو نی سازش ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہوگی،انہوں نے کہا کہ ہرا ج کی بے مثال عوام خد مت کے باعث عوام نے انہیں تین بار کامیابی سے ہمکنار کرتے ہوئے ملک کے پارلیمان میں بھیجا،انہوں نے کہا کہ ہرا ج گروپ آئندہ بھی ہمیشہ کی طرح عوام کی بلاامتیاز خد مت کا سلسلہ جاری رکھے گا، قبل ازیں بیرسٹر رضا حیات ہرا ج نے میاں عبدالستار جان سے انکی ہمشیرہ،سا بق جنرل سیکرٹری پریس کلب چوہدری اخترجلال نعیم، میاں عدنا ن ستارسے انکی پھوپھوکے انتقال پر تعزیت کرتے فاتحہ خوانی کی، اس موقع پر پی ٹی آئی کے مقامی راہنماء چوہدری محمد آصف،مر کزی انجمن تاجران کے راہنماء شیخ سہیل انور،چوہدری عمران رشیدجگنو،میاں رافع عدنان بھی موجود تھے۔  
رضا حیات