حکومت عوام کے مینڈیٹ کی لاج رکھے گی‘ آصف مجید

حکومت عوام کے مینڈیٹ کی لاج رکھے گی‘ آصف مجید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


رحیم یارخان(بیورو رپورٹ) ممبرصوبائی اسمبلی چوہدری آصف مجید نے کہا ہے کہ تحریک انصاف عوام کے مینڈیٹ کی لاج رکھے گی،سابقہ حکومتوں نے مسائل حل کرنے کی بجائے مسائل پیداکئے،منتخب نمائندوں نے عوام کو وعدوں پرٹرخایا،پی ٹی آئی کی حکومت کو مسائل ورثہ میں ملے تاہم موجودہ حکومت عوام کے مسائل حل کرنے میں گہری دلچسپی لے رہی ہے،وزیراعظم عمران خان ملک کوترقی کی راہ پرگامزن کرچکے ہیں۔الیکشن میں کئے گئے وعدے پورے کر(بقیہ نمبر9صفحہ5پر)
رہے ہیں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے ملک کالونی (بھٹہ کالونی) میں وڈیرہ ملک سنجر بخش کی رہائشگاہ پر ملک برادری کی جانب سے استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں ملک برداری کے وڈیرہ خادم حسین سمیت برداری کی سرکردہ شخصیات موجود تھیں۔تقریب میں وڈیرہ سنجربخش اوروڈیرہ خادم حسین کی موجودگی میں ملک رستم علی اورملک محمد صادق حسین نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا اورچوہدری آصف مجید کی قیادت پر مکمل اعتماد کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ چوہدری آصف مجید ہی اصل عوامی نمائندے ہیں جو شہریوں کے مسائل حل کررہے ہیں،سابقہ منتخب نمائندوں نے عوام کومایوس کیا۔ اس موقع پر چوہدری آصف مجید نے برداری کی سرکردہ شخصیات کو پارٹی میں شمولیت پرخوش آمدید کہا اورانہیں مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ پی ٹی آئی ہی عوام کی نمائندہ جماعت ہے جو مسائل کا خاتمہ کررہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ بھٹہ کالونی اور شہر کے تمام علاقوں کے مسائل حل کرنا میری ترجیحات میں شامل ہے،میگا سٹی پراجیکٹ کے 2ارب روپے کے فنڈز منظورہوچکے ہیں جس سے شہر کا نقشہ تبدیل ہوجائیگا اورآئندہ الیکشن تک حلقہ میں کوئی علاقہ ترقیاتی کاموں سے محروم نہیں رہیگا،سابق ادوار میں جنوبی پنجاب کا فنڈ دیگر شہروں پر خرچ کیا گیا عوامی مینڈیٹ تحریک انصاف کے لئے اعزاز ہے جس کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا مستحکم جمہوری نظام میں ہی ملک و قوم کی ترقی کا راز پنہاں ہے۔ سابقہ ادوار میں جنوبی پنجاب سمیت جو بھی علاقے نظر انداز کئے گئے ان کی فلاح و بہبود کے لئے تحریک انصاف کی حکومت کی توجہ عوامی امنگوں کی حقیقی ترجمان اور امید افزا ہے۔ شہرمیں ہونے والے ترقیاتی کاموں کی باقاعدگی سے معلومات اور اپڈیٹ لے رہا ہوں اور عوامی سہولت کی خاطر ترقیاتی کاموں میں غیرضروری تاخیر برداشت نہیں کروں گا ترقیاتی کاموں کو بلا تعطل جاری رہنا چاہئے اور ہر یونین کونسل کی سطح پر اس کے ثمرات نظر آنے چاہئیں میونسپل کارپوریشن آفیسران شہر میں ہونے والے ترقیاتی کاموں اور صفائی و ستھرائی کی صورت حال ذاتی طور پر مانیٹر کریں اور کسی بھی طرح کی اقربا پروری اور کاہلی سے مکمل طور پر پرہیز کیا جائے۔اس موقع پر لوگوں نے چوہدری آصف مجید کا شکریہ اداکیا اوراپنے بھرپورتعاون کا یقین دلایا۔
آصف مجید