میپکو: 81 بجلی چور پکڑے گئے‘ 14 لاکھ 31 ہزار جرمانہ

    میپکو: 81 بجلی چور پکڑے گئے‘ 14 لاکھ 31 ہزار جرمانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ملتان)نیوز رپورٹر(ملتان الیکٹرک پاورکمپنی میپکوکی ٹاسک فورسزنے ایک روزمیں ریجن بھر میں 81بجلی چور پکڑ لئے۔81 ہزاریونٹس چوری کرنے پر14 لاکھ31 ہزارروپے جرمانہ عائد۔2 مقدمات درج۔6جنوری 2021 کو ملتان میں 15 گھریلو اورصنعتی صارفین کو18636یونٹس چوری کرنے  پر344200روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ ڈی جی خان میں (بقیہ نمبر26صفحہ5پر)
16گھریلو صارفین کو16184یونٹس چوری کرنے پر289064روپے جرمانہ عائد،وہاڑی میں 4گھریلو صارفین کو3421یونٹس چوری کرنے پر71396روپے جرمانہ عائد، بہاولپور میں 9گھریلواورکمرشل صارفین کو9597 یونٹس چوری کرنے پر175600 روپے جرمانہ عائداور ایک مقدمہ درج، ساہیوال میں 14 گھریلو صارفین کو11268یونٹس چوری کرنے پر216703 روپے جرمانہ عائد، رحیم یار خان میں 6 گھریلو صارفین کو10502یونٹس چوری کرنے پر 136000 روپے جرمانہ عائد، مظفرگڑھ میں 11 گھریلوصارفین کو 5804یونٹس چوری کرنے پر76372روپے جرمانہ عائد، بہاولنگر میں 5 گھریلو صارفین کو 4351 یونٹس چوری کرنے پر 91700روپے جرمانہ عائد اورخانیوال میں ایک گھریلوصارف کو 1231یونٹس چوری کرنے پر 30775 روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔
جرمانہ