گیس کے غیر قانونی تجارتی استعمال کے کیسز پکڑلئے، ایس این جی پی ایل

گیس کے غیر قانونی تجارتی استعمال کے کیسز پکڑلئے، ایس این جی پی ایل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (پ ر)سوئی ناردرن گیس کی یو ایف جی کنٹرول اسپیشل ٹاسک فورس ہیڈ آفس نے پشاور ریجن کے مختلف علاقوں میں کامیاب کاروائی کرتے ہوئے متعدد براہ راست غیر قانونی گیس استعمال اور گھریلو سے تجارتی استعمال کے کیسز پکڑے ہیں۔ پہلی کاروائی باغ کالونی چار سدہ کے قریب کی گئی۔جس میں گھریلو منقطع شدہ گیس میٹر سے ایک ہوٹل میں گیس تجارتی مقصد کے لئے استعمال کی جارہی تھی۔ دوسری کاروائی میں خان کولہ کے علاقے میں خزانہ شوگر مل کے سامنے منقطع سروس لائنوں پر نصب تین مختلف براہ راست استعمال پائپوں کو ہٹادیا گیا۔  تیسری کاروائی میں ٹاسک فورس نے پشاور کے علاقے رام کشن، مسلم آباد، بخشی پل  جہاں گھریلو احاطے میں براہ راست استعمال ہونے والی منقطع سروس لائنوں پر نصب دو ربڑ پائپوں کو ہٹا دیا گیا اور ایک بائی پاس کو ہٹا دیا گیا۔ جس کو ہیوی ڈیوٹی گیس جنریٹر چلانے کے لئے استعمال کیا جارہا تھا۔ اس کے بعد ٹاسک فورس نے پشاور کے شہر نئے گھرکے علاقے میں جاکر تین(3) پائپوں کو ہٹا دیا۔ جن کے ذریعے گھریلو احاطے میں گیس کا استعمال براہ راست کیا جا رہا تھا۔ یہ کاروائی رات گئے جاری رہی۔ بائی پاس کو ہٹا دیا گیا اور لائن مرمت بھی موقع پر ہی کر دی گئی۔ان کیسز پر قانون کے مطابق چوری شدہ گیس کی مقدار کی بکنگ کی جارہی ہے۔ مزید یہ کہ گیس چوری کرنے والوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے لئے مقامی پولیس اسٹیشن میں درخواست بھی جمع کروادی گئی ہے۔

مزید :

کامرس -