حج و عمرہ زائرین کورونا ویکسین لگوائیں، سعودی عرب کی ہدایت 

 حج و عمرہ زائرین کورونا ویکسین لگوائیں، سعودی عرب کی ہدایت 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


الریاض(آن لائن) سعودی عرب کے وزیر حج وعمرہ نے عمرہ عازمین کو کووِڈ-19 کی ویکسین لگوانے کی ہدایت کردی۔سعودی عرب کے وزیرِحج وعمرہ ڈاکٹرمحمد صالح بن طاہربنتن نے عمرہ زائرین کو مکہ مکرمہ میں آمد سے قبل کووِڈ-19 کی ویکسین لگوا نے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ عمرہ ادا کرنے کے خواہشمند ہیں انہیں احتیاط کے لیے کووِڈ-19 کی ویکسین لگوانی چاہیے۔وزیرِحج وعمرہ ڈاکٹرمحمد صالح نے کہا کہ عازمینِ عمرہ کوہروقت چہرے پرماسک پہن کررکھنا ہوگا جب کہ عازمین کیلئے مقررکردہ عمرکی حد کی پابندی برقراررہے گی جس کے مطابق 18 سے 50سال کی عمر کے افراد ہی عمرہ ادا کرسکتے ہیں۔دوسری جانب کہ اب تک سعودی عرب میں ایک لاکھ سے زیادہ شہریوں کو افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین مفت لگائی جاچکی ہیں۔مسجدالحرام کے مختلف حصوں میں میڈیکل ٹیمیں بھی مقررکی گئی ہیں۔ 
کورونا ویکسین

مزید :

صفحہ اول -