وزیر اوقاف ظہورشاکر کی پریس کلب پشاور کی نئی کابینہ کو مبارکباد

وزیر اوقاف ظہورشاکر کی پریس کلب پشاور کی نئی کابینہ کو مبارکباد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹاف رپورٹر)وزیراعلی خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے حج اوقاف و مذہبی امور ظہور شاکر نے پشاور پریس کلب کے نومنتخب صدر محمد ریاض اور ان کے کابینہ کے دیگر منتخب اراکین کو دلی مبارکباد دی ہے اور کہا ہے کہ ان کی کامیابی صحافی برادری کی طرف سے ان پر بھرپور اعتماد کی عمازی کرتی ہے۔یہاں سے جاری کردہ اپنے تہنیتی پیغام میں ظہور شاکر نے صحافتی تنظیموں میں انتخابات کے باقاعدگی سے انعقاد کو ملک میں جمہوری کلچر پروان چڑھانے کے لیے نیک شگون قرار دیا ہے۔معاون خصوصی نے توقع ظاہر کی کہ صحافی برادری ملک کی تعمیر و ترقی اور اصلاح معاشرہ کا عمل تیز کرنے میں موجودہ حکومت کا ہاتھ بٹائے گی اور تعمیری صحافت کے فروغ کے لیے بھی اپنی صلاحیتوں کا بھرپور استعمال جاری رکھے گی۔

مزید :

صفحہ اول -