قومی کرکٹ ٹیم کے کوچز، منیجر اور چیف سلیکٹر بھی پی ایس ایل 6 سے باہر، شائقین کرکٹ کیلئے اہم خبر آ گئی

قومی کرکٹ ٹیم کے کوچز، منیجر اور چیف سلیکٹر بھی پی ایس ایل 6 سے باہر، شائقین ...
قومی کرکٹ ٹیم کے کوچز، منیجر اور چیف سلیکٹر بھی پی ایس ایل 6 سے باہر، شائقین کرکٹ کیلئے اہم خبر آ گئی
سورس: Twitter

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے کوچز،منیجر اور چیف سلیکٹر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6کے دوران کسی فرنچائز کیلئے خدمات انجام نہیں دے سکیں گے جبکہ پی سی بی کے فیصلے کا اطلاق ڈومیسٹک فرسٹ الیون ہیڈکوچز پر بھی ہو گا۔
تفصیلات کے مطابق ہر سال پی ایس ایل میں قومی کرکٹ سیٹ اپ سے منسلک شخصیات مختلف ذمہ داریاں نبھاتی نظر آتی تھیں جس کے باعث ان پر مفادات کے ٹکراﺅ کا الزام بھی لگتا تھا، خاص طور پر قومی سلیکشن کے حوالے سے اپنی فرنچائز کے کھلاڑی کو ترجیح دینے کی باتیں ہوتی رہی ہیں۔
پی سی بی نے پہلے دعوے تو بڑے کئے مگر گزشتہ برس بھی ہیڈ کوچ و چیف سلیکٹر مصباح الحق اسلام آباد یونائٹیڈ کے ہیڈ کوچ کی حیثیت سے بھی کام کرتے دکھائی دئیے تھے، البتہ اس بار پالیسی پر سختی سے عملدرآمد کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پانچویں ایڈیشن میں سب سے آخری نمبر پر رہنے والی اسلام آباد یونائٹیڈ کی ٹیم نے چند روز قبل مصباح الحق سے معاہدے میں توسیع نہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔
ذرائع نے بتایا کہ پی سی بی کی پالیسی کے تحت قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ، باﺅلنگ و بیٹنگ کوچ اور منیجر سمیت چیف سلیکٹر کو بھی کسی فرنچائز کے ساتھ وابستہ ہونے کی اجازت نہ ہو گی، وقار یونس گزشتہ برس اسلام آباد یونائٹیڈ کے ساتھ منسلک نہیں رہے تھے، یونس خان کی بھی پشاور زلمی سے رفاقت پہلے ہی ختم ہو چکی۔
چیف سلیکٹر محمد وسیم کسی فرنچائز کیلئے کام نہیں کر رہے تھے البتہ فیصلے کی زد میں فیصل اقبال (بلوچستان/ کراچی کنگز) عبدالرزاق (خیبرپختونخوا/ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز) اور عبدالرحمان (سدرن پنجاب/ ملتان سلطانز) آئیں گے جنہیں رواں برس اپنی پی ایس ایل فرنچائزز کو چھوڑنا پڑے گا، قومی ٹیم کے منیجر منصور رانا بھی لاہور قلندرز کے ساتھ وابستہ نہیں رہ سکیں گے۔

مزید :

کھیل -