جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان سے متعلق اہم فیصلہ ہو گیا، وزارت داخلہ و خارجہ کو ہدایات جاری

جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان سے متعلق اہم فیصلہ ہو گیا، وزارت داخلہ ...
جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان سے متعلق اہم فیصلہ ہو گیا، وزارت داخلہ و خارجہ کو ہدایات جاری
سورس: Twitter

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) رواں ماہ پاکستان کا دورہ کرنے والی جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کو سٹیٹ گیسٹ کا درجہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس حوالے سے وزارت داخلہ اور خارجہ کو اقدامات اٹھانے کی ہدایت بھی کر دی گئی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے حوالے سے اہم فیصلہ کرتے ہوئے سکواڈ کو سٹیٹ گیسٹ کا درجہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کی ہدایت پر کیا گیا اور اس حوالے سے وزارت داخلہ اور خارجہ کو ضروری اقدامات اٹھانے کی اہدایات بھی جاری کر دی گئی ہیں۔ 
واضح رہے کہ جنوبی افریقہ کی ٹیم مینجمنٹ اور کھلاڑیوں پر مشتمل 27 رکنی دستہ پاکستان پہنچنے گا ان کے کورونا ٹیسٹ لئے جائیں گے اور کھلاڑیوں کو قرنطینہ میں بھی رکھا جائے گا۔ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹیسٹ 26 جنوری کو کراچی ، دوسرا ٹیسٹ راولپنڈی میں 4 فروری سے شروع ہو گا جبکہ ٹی سیریزکے تین میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے۔ 

مزید :

کھیل -