کراچی کے 29 مقامات پر دھرنے، شارع فیصل بند

کراچی کے 29 مقامات پر دھرنے، شارع فیصل بند
کراچی کے 29 مقامات پر دھرنے، شارع فیصل بند

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ویب ڈیسک) سانحہ مچھ کے خلاف کراچی شہر کے 29 مقامات پر احتجاج اور دھرنے جاری ہیں، مرکزی دھرنا نمائش چورنگی پر دیا جا رہا ہے۔
سٹار گیٹ پر مظاہرین نے رکاوٹیں لگا کر شارع فیصل بند کردی، ملیر ہالٹ سے ڈرگ روڈ جانے والے روڈ بھی رکاوٹیں رکھ کر بند کر دیا گیا۔
کورنگی ڈھائی نمبر، کورنگی کراسنگ، سنگر چورنگی پر بھی احتجاج کیا جا رہا ہے جس کے باعث سڑکیں ٹریفک کیلئے بند کر دی گئی ہیں، ناتھا خان، کالونی گیٹ، کامران چورنگی، جوہر موڑ پر احتجاج جاری ہے۔
صفورا چورنگی، ابوالحسن اصفہانی روڈ، نیپا چورنگی پل اور سمامہ پل کے قریب بھی دھرنا دیا جا رہا ہے۔
ملیر 15، سٹار گیٹ، پاور ہاؤس، انچولی، فائیو سٹار چورنگی پر بھی احتجاج جاری ہے۔
ٹاور، عائشہ منزل، ناظم آباد 7 نمبر اور 1 نمبر پر دھرنا جاری ہے۔
سٹیل ٹاؤن چوک، کورنگی ڈھائی نمبر، سرجانی ٹاؤن کے ڈی اے فلیٹس کے قریب بھی احتجاج کیا جا رہا ہے۔
شاہ فیصل کالونی پل، ضیاءالدین چورنگی، ناگن چورنگی، سخی حسن چورنگی، لنڈی کوتل چورنگی اور پیپلز چورنگی پر بھی احتجاج جاری ہے۔
سٹار گیٹ پر مظاہرین نے رکاوٹیں لگا کر شارع فیصل بند کر دی جبکہ ملیر ہالٹ سے ڈرگ روڈ جانے والے روڈ کو بھی رکاوٹیں رکھ کر بند کر دیا گیا ہے۔
ٹریفک پولیس کے مطابق دھرنوں کے باعث سب سے زیادہ ضلع وسطی میں ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے، ضلع شرقی میں دوسرے نمبر پر ٹریفک کی صورتِ حال خراب ہے۔
کراچی ٹریفک پولیس نے عوام کو پریشانی اور زحمت سے بچنے کے لیے متبادل راستے اختیارکرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔