مقامی عدالت نے کالعدم تنظیم کے ذکی الرحمن لکھوی کو سزا سنادی

مقامی عدالت نے کالعدم تنظیم کے ذکی الرحمن لکھوی کو سزا سنادی
مقامی عدالت نے کالعدم تنظیم کے ذکی الرحمن لکھوی کو سزا سنادی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن ) انسداد دہشت گردی عدالت نے کالعدم تنظیم کے اہم رہنما ذکی الرحمن لکھوی کو 15 سال قید تین لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنادی، جمعہ کے دن اے ٹی سی کورٹ نمبر 3 کے جج اعجاز احمد بٹر کی عدالت میں مقدمہ نمبر 26/20 کی سماعت ہوئی جس میں گواہوں کے بیانات ریکارڈ اور جرح کے بعد فیصلہ سنایا گیا ہے، ذکی الرحمن لکھوی پر ڈسپنسری چلانے اور مبینہ طور پر غیر قانونی فنڈنگ کے الزامات عائد کئے گئے تھے، مقدمہ کی سماعت کے دوران نصیرالدین نیئر اور محمد عمران فضل گل ایڈووکیٹ کی طرف سے جرح کی گئی، واضح رہے کہ ذکی الرحمن لکھوی کو سی ٹی ڈی کی طرف سے گرفتار کیا گیا اور اب انسداد دہشت گردی عدالت میں کیس کی سماعت مکمل ہونے پر فیصلہ سنایا گیا ہے،