’امریکی جمہوریت خطرے میں، مولانا فضل الرحمان  اسے بچائیں‘

’امریکی جمہوریت خطرے میں، مولانا فضل الرحمان  اسے بچائیں‘
’امریکی جمہوریت خطرے میں، مولانا فضل الرحمان  اسے بچائیں‘

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے ناراض رکن پنجاب اسمبلی جلیل شرقپوری نے امریکہ کی جمہوریت بچانے کیلئے مولانا فضل الرحمان کو وہاں بھیجنے کی تجویز دے دی۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق امریکہ میں کانگریس پر ہونے والے حملے کے بعد جلیل شرقپوری نے قرار دیا ہے  کہ امریکہ میں جمہوریت خطرے میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ جمہوریت بچانے کی ذمہ داری مولانا فضل الرحمان کی ہے اس لیے وہ امریکہ جائیں اور وہاں امریکی جمہوریت کو بچائیں۔ مولانا فضل الرحمان کے امریکہ جانے سے پاکستان کے عوام بھی سکھ کا سانس لیں گے۔