جنوبی افریقہ نے پاکستان کیخلاف سیریز کیلئے ٹیسٹ سکواڈ کا اعلان کر دیا

جنوبی افریقہ نے پاکستان کیخلاف سیریز کیلئے ٹیسٹ سکواڈ کا اعلان کر دیا
جنوبی افریقہ نے پاکستان کیخلاف سیریز کیلئے ٹیسٹ سکواڈ کا اعلان کر دیا
سورس: Twitter

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جوہانسبرگ (ڈیلی پاکستان آن لائن) جنوبی افریقہ کرکٹ بورڈ (سی ایس اے) نے پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے 21 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے جس کی قیادت کوینٹن ڈی کوک کریں گے۔ 
تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ کی ٹیم مینجمنٹ اور کھلاڑیوں پر مشتمل 27 رکنی دستہ پاکستان پہنچنے گا ان کے کورونا ٹیسٹ لئے جائیں گے اور کھلاڑیوں کو قرنطینہ میں بھی رکھا جائے گا۔ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹیسٹ 26 جنوری کو کراچی، دوسرا ٹیسٹ راولپنڈی میں 4 فروری سے شروع ہو گا جبکہ ٹی سیریزکے تین میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے۔ 
جنوبی افریقہ کرکٹ بورڈ نے پاکستان کیخلاف دو میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کیلئے 21 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے جس کی قیادت کوینٹن ڈی کوک کریں گے جبکہ سکواڈ میں کاگیسو ربادا اور ڈوین پریٹوریس کی واپسی ہوئی ہے۔ 
دیگر کھلاڑیوں میں ٹیمبا باووما، ایڈن مارکرم، فاف ڈوپلیسی، ڈین ایلگر، کیشوو مہاراج، لونگی نگیڈی، ریسی وینڈرڈوسن، اینرچ نورٹے، تبریز شمسی ، ویان مولڈر، لوتھو سمپالا، بیورن ہینڈرکس، کائل ویرین، کیگان پیٹرسن، جارج لینڈے، ڈیرین ڈوباویلن اور اوٹنیل بارٹمین شامل ہیں۔ 

مزید :

کھیل -