کاہنہ میں چھوٹے بھائی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے بڑے بھائی کا اعترافی بیان سامنے آ گیا

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )لاہور کے علاقے کاہنہ میں قتل اور زیادتی کی لرزہ خیز واردات ہوئی جس میں بڑے بھائی نے اپنے 5 سالہ چھوٹے بھائی کو زیادتی کے بعد قتل کر ڈالا، اب ملزم فیضان نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق ملزم فیضان نے پولیس کے سامنے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ چھوٹا بھائی گھر والوں سے شکایت کرتا تھا ، مجھے غصہ آیا اور سر پر بوتل مار کر قتل کر دیا ۔ ڈی آئی جی کا کہناہے کہ ملزم کے مزید کارروائیوں میں ملوث ہونے کا بھی شبہ ہے ۔ بچے کی لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئی ہے اور پولیس کا کہنا ہے کہ مزید حقائق پنجاب فرانزک کی رپورٹ کے بعد سامنے آئیں گے ۔