وزیراعظم سکیورٹی ایشو کی وجہ سے کوئٹہ نہیں جارہے: وزیرمملکت علی محمد 

وزیراعظم سکیورٹی ایشو کی وجہ سے کوئٹہ نہیں جارہے: وزیرمملکت علی محمد 
وزیراعظم سکیورٹی ایشو کی وجہ سے کوئٹہ نہیں جارہے: وزیرمملکت علی محمد 
سورس: فائل فوٹو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم سکیورٹی ایشوز کی وجہ سے کوئٹہ نہیں جارہے ہیں، وہ جلد دورہ کریں گے۔ 

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے علی محمد خان کا کہنا تھا کہ پاکستان اس وقت دہشت گردی کی لپیٹ میں ہے دوسری طرف ہم آپس میں ہی لڑنا شروع کردیتے ہیں۔  وزیراعظم نے پہلے دن ہی واقعہ کی مذمت کی، انہوں نے بیان لواحقین کے متعلق نہیں دیا بلکہ ان کے لیے دیا تھا جو بلیک میل کررہے ہیں۔ 

دوسری جانب مسلم لیگ ن کے رہنما ملک احمد خان نے وضاحت کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کا کوئٹہ جانا سکیورٹی نہیں انا کا مسئلہ لگ رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک تو وزیراعظم شہداء کی تدفین میں شرکت نہیں کررہے بلکہ الٹا بلیک میلنگ قرار دے کر معاملہ حل کرنے کے بجائے اسے ہوا دے رہے ہیں۔ 

اسی پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے سینیٹر سرفراز بگٹی نے کہا کہ حالیہ صورتحال سے ہمارے دشمن زیادہ خوش ہورہے ہوں گے، ہمیں متحد ہو کر آگے بڑھنا چاہیے تاکہ دشمن کی سازش ناکام ہو

مزید :

قومی -