بھارتی ہدایتکار کا ’ہیرا منڈی‘ پر فلم بنانے کا اعلان،فلم میں کون کونسی اداکارائیں شامل ہوگی؟آپ بھی جانیں

بھارتی ہدایتکار کا ’ہیرا منڈی‘ پر فلم بنانے کا اعلان،فلم میں کون کونسی ...
بھارتی ہدایتکار کا ’ہیرا منڈی‘ پر فلم بنانے کا اعلان،فلم میں کون کونسی اداکارائیں شامل ہوگی؟آپ بھی جانیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بالی  ووڈ کے ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی نے لاہور کے ریڈ لائٹ ایریا ہیرامنڈی پر فلم بنانے کا اعلان کیا ہے،فلم کی کاسٹ کیلئے عالیہ بھٹ کے نام کو حتمی شکل دے دی گئی ہے  جبکہ  دیگر اداکاراوں کے لئے ایشوریہ رائے، مادھوری ڈکشٹ، دپیکا پڈوکون اورودیا بالن کے نام زیر غور ہیں۔
سما نیوز کے مطابق سنجےلیلابھنسالی  اس پروجیکٹ پرگزشتہ 13 سال سے کام کررہے تھے، یہ ویب فلم نیٹ فلکس پر پیش کی جائے گی۔فلم کی عکسبندی کا آغاز 2021 کی پہلی سہہ ماہی میں کیا جائے گا۔واضح رہے کہ سنجے لیلا بھنسالی  ان دنوں اداکارہ عالیہ بھٹ کے ساتھ ایک فلم ’ گنگو بائی کاٹھیا واڑ‘ بھی بنارہے ہیں جس کا مرکزی خیال بھی فلم ’ہیرا منڈی ‘ جیسا ہے۔

مزید :

تفریح -