دھند کے باعث کون کونسی موٹروے بند ہے؟سفر سے پہلے یہ خبر پڑھ لیں

دھند کے باعث کون کونسی موٹروے بند ہے؟سفر سے پہلے یہ خبر پڑھ لیں
دھند کے باعث کون کونسی موٹروے بند ہے؟سفر سے پہلے یہ خبر پڑھ لیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)موٹروے ایم فائیو کو  ملتان سے روہڑی ,ایم ٹو لاہور  سے  لیکر پنڈی بھٹیاں , ایم تھری لاہور سے عبد الحکیم،ایم فور   پنڈی بھٹیاں سے شام کوٹ جبکہ  خانیوال سے ملتان موٹروے کو شدید دھند کی وجہ سےمکمل بند کر دیا گیاہے، قومی شاہرات پر بھی مختلف مقامات پر دھند ہے۔
ترجمان موٹر وے پولیس سید عمران احمد کے مطابق شہری گاڑیوں میں آگے اور پیچھےدھند والی لائٹس کا استعمال کر یں،غیر ضروری سفر سے گریز کریں ،تیز رفتاری سے پرہیز کر یں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں،شہری معلومات اور مدد کے لیے ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کر یں،موٹروے پولیس کی ہمسفر ایپ  سے بھی معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں ۔

مزید :

قومی -