سعودی عرب پاکستان کے ساتھ مزید تجارتی تعلقات چاہتا ہے: سعودی سفیر نواف سعید المالکی

سعودی عرب پاکستان کے ساتھ مزید تجارتی تعلقات چاہتا ہے: سعودی سفیر نواف سعید ...
سعودی عرب پاکستان کے ساتھ مزید تجارتی تعلقات چاہتا ہے: سعودی سفیر نواف سعید المالکی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان میں تعینات سعودی عرب کے سفیر نواف سعید المالکی نے کہا ہے کہ سعودی عرب پاکستان کے ساتھ تجارتی تعلقات مزید مضبوط اورمستحکم بنانا چاہتا ہے، پاکستان کے مثبت پہلوؤں کو زیادہ اجاگر کیا جائے تاکہ غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان کی طرف زیادہ راغب ہوں۔

سعودی سفیر نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا اور باہمی تعاون کے ایک معاہدے پر دستخط کیے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سعودی سفیر نے کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان متعدد شعبوں میں تجارت کو فروغ دینے کی عمدہ صلاحیت موجود ہے۔ اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر سردار یاسر الیاس خان نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تقریبا ساڑھے تین ارب ڈالر کی تجارت اصل صلاحیت سے بہت کم ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بہت سی اعلی معیار کی مصنوعات بشمول حلال فوڈ پروڈکٹس، فارماسوٹیکلز، ٹیکسٹائل، آلات جراحی، چاول، پھل، ڈیری مصنوعات، کھیلوں کا سامان، چمڑے کی مصنوعات،  فنانشل سروسز، انشورنس اور آئی ٹی سروسز اور دیگر سعودی عرب کی مارکیٹ میں بہتر مقبولیت حاصل کر سکتی ہے۔

مزید :

قومی -