سینیٹر رحمان ملک کی ہمشیرہ انتقال کر گئیں

سیالکوٹ(ڈیلی پاکستان آن لائن )سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے چیئرمین سینیٹر رحمان ملک کی بڑی ہمشیرہ اور پیپلز پارٹی امریکہ کے سینئر نائب صدر جاوید اقبال کی والدہ نور صفیہ سیالکوٹ میں انتقال کرگئیں۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء سینیٹر رحمان ملک کی ہمشیرہ کئی دنوں سے سیالکوٹ کے نجی ہسپتال میں زیرعلاج تھیں،آج اُنہیں دوسری مرتبہ دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔ مرحومہ نور صفیہ کو اُنکے آبائی قبرستان ساہووالہ سیالکوٹ میں سپردِ خاک کیا جائے گا۔