سیاسی جماعتیں بلاول بھٹو کی طرح میدان میں نکلیں،ذوالفقار بسرائ
لاہور(نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی امریکہ کے نائب صدر زوالفقار بسراءنے کہا ہے کہ کچھ سیاسی جماعتیں انتخابات سے راہ فرار اختیار کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں ۔ان جماعتوںکو چاہیے کہ وہ بلاول بھٹو کی طرح میدان میں نکلیں۔
اور عوام کے پاس جا کر ووٹ مانگیں آپکو لگ پتہ جائے گا کہ آپ کتنے مقبول ہیں وہ لوگ جنہوں نے اپنے آپکو کمروں میں قید کر لیا ہے وہ عوامی نمائندے نہیں ہوسکتے۔
